طاہر القادری جمہوریت کا خاتمہ کرنے بڑھے تو انکا مقابلہ کرینگے ،خورشید شاہ
سکھر ( آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی کسی احمقا نہ سیا ست کا حصہ نہیں بنے گی ، ہم نے کبھی بیو قوفانہ سیا ست نہیں کی ، اگر طاہر القادری جمہو ریت کا خا تمہ کر نے بڑھیں گے تو پیپلز پا رٹی ان کے سامنے کھڑے ہوکر مقابلہ کر ےگی ، آئی ڈی پیز پر کسی کو سیا ست نہیں کر نی چاہیے ، نقل مکا نی کرنا ہر کسی کا حق ہے ، ان کوکسی صوبے میں دا خلے سے روکنا وفاق کو تسلیم نہ کر نے وا لی بات ہے ، سندھ میں ان کے داخلے پر سندھ کے لو گوں کو تحفظات ہیں کہ کہیں ان کے بھیس میں دہشت گرد داخل نہ ہو جا ئیں ، صوبائی حکومت نے اسی لئے رجسٹریشن رکھی ہے تا کہ نہ صرف ان کی شنا خت ہو سکے وہ واپس بھی جا سکیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں سکھر ائیر پور ٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نقل مکا نی کر کے آنے والوں کی شنا خت کے لیے سندھ حکو مت نے نا کے لگا ئے ہیں جہاں پر ان کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے پیپلز پا رٹی کی جا سو سی کرنا خو شی کی بات ہے ہم جمہو ریت پسند لو گ ہیں تا ہم حکو مت کو ملک کے اندر جا سوسی کر نے پر امریکہ سے تحفظا ت کا اظہار کرنا چاہئے ہم نے بھی ایک خط لکھ کر احتجاج کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ تحفظ پا کستان بل پر ہا ﺅس میں تو یہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے کہ میکے کو بھی راضی رکھا جا ئے توسسرال کو بھی ۔