صدر ممنون حسین سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات

صدر ممنون حسین سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات

  

لاہور ( این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر ہاﺅس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کے مجموعی سیاسی حالات اور امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اہم قومی امور پر تبا دلہ¿ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیاءخوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا جبکہ صوبے میں عوام کی خوشحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے صدر مملکت کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔

مزید :

صفحہ اول -