منہاج القرآن پر فائرنگ میں ہمارا ہاتھ نہیں ، ضلعی انتظامیہ لاہور
لاہور(آن لائن) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن سانحہ میں ادارہ منہاج القرآن پر فائرنگ میں ہمارا ہاتھ نہیں ، واقعہ پولیس اور منہاج القرآن کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے باعث ہوا ۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر قائم جوڈیشل کمیشن کو دیئے گئے جواب میں ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں تجاوزات ہٹانے کا آپریشن معمول کے مطابق کیا تاہم ادارہ منہاج القرپن کے کارکنوں کے دو بار پتھراﺅ سے معاملہ خراب ہوا پولیس اور ادارہ منہاج القرآن انتظامیہ کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے اور مذاکرات ناکام ہونے پر تصادم ہوگیا ،منہاج القرآن کے کارکنوں پر فائرنگ میں ہمارا ہاتھ نہیں۔