وفاق اور پنجاب اپنی صفوں کے داخلی فساد کو روکنے میں لگے ہیں،محمودالرشید

وفاق اور پنجاب اپنی صفوں کے داخلی فساد کو روکنے میں لگے ہیں،محمودالرشید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تین دن سے وفاق اور پنجاب کی ساری حکومتی مشینری اپنی صفوں کے داخلی فساد کو روکنے میں لگی ہوئی ہے اس دوران کسی کو آپریشن ضرب عضب یاد ہے نہ آئی ڈی پیز کی مشکلات ،وزیراعظم اہم قومی فیصلے کرتے وقت سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کو تو نظر انداز کردیتے ہیں کم ازکم اپنی ہی بنائی ہوئی کابینہ کے اراکین کو تو اعتماد میں لے لیا کریں ؟ سرکاری خرچے پر مہنگی ترین صلح صفائی مہم قوم کے لئے ناقابل قبول ہے ۔عوام بد ترین لوڈشیڈنگ ، بدامنی اورمہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور آپس میں دست و گریبان وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان اسلام آباد اور لاہور کے درمیان شٹل کاک بنے ہوئے ہیںاور قومی خزانہ ہوا میں اڑا رہے ہیں۔وہ گزشتہ روز اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں اور سیاسی و سماجی تنظیموںکے نمائندہ وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔

 محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -