پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کے2کارکن جاں بحق

پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کے2کارکن جاں بحق
پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کے2کارکن جاں بحق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے 2 کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رنے کا نام نہیں لے رہا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت کے بعد اہلسنت والجماعت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مرنے والے دونوں افراد اہلسنت والجماعت کے کارکن ہیں اور ان کے نام قاری عبدالرحیم اور نور زمان ہیں اور قاری عبدالرحیم مقامی مسجد میں پیش امام تھے۔رہنما اہلسنت والجماعت اورنگ زیب فاروقی نے کا رکنوں کے قتل کی مذمت کی ہے اور قاتلوں کی فوری طور  پرگرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

کراچی -