صوبائی دارلحکومت،ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شخص زخمی

صوبائی دارلحکومت،ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شخص زخمی

  

                                            لاہور(کرائم سےل)شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر نجیب الرحمان سے 19لاکھ روپے مالیت کی کارا ورنقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔سبزہ زار تھا نے کے سامنے علم بک ڈپو پر دوران ڈکےتی مزاحمت پر ڈاکو ﺅں نے فا ئر نگ کر کے اےک شخص کو زخمی کر دےا۔ ملت پارک میںڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر کار سوار شیراز اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت ،اقبال ٹاﺅن میں ایڈووکیٹ اقبال اور اس کی فیملی سے 7لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات چھین لئے ۔ گجر پورہ میں ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر عمران کی دکان میں گھس کر 4لاکھ 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ستو کتلہ میں ڈاکوﺅں نے مرزا عباس سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی ۔ گرین ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ساجد کی دکان میں گھس کر دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی ، اسلام پورہ میںڈاکوﺅں نے عثمان سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،قائد اعظم اندسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوﺅں نے فہیم سے 1لاکھ 18ہزار روپے مالیت کی نقدی ، شاہدرہ میںڈاکوﺅں نے رمضان سے 34ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،باٹا پور میںڈاکوﺅں نے وارث سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،چوہنگ میں ڈاکوﺅں نے نوید سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لئے۔ علاوہ ازیںاسلام پورہ میں شاہد،نواب ٹاﺅن میں اجمل ، غالب مارکیٹ میں فیصل کی گاڑیاں جبکہ کاہنہ میں رمضان ،نشتر کالونی میں رمضان ،سبزہ زار میںجمیل ،گلبرگ میں پرویز ،شاد باغ میں مشتاق ،مزنگ میں مظہر ،کوٹ لکھپت میں مشتاق ،نیو نارکلی میں مشتا ق،گرین ٹاﺅن میں شبیر ،شاد مان میں تنویر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -