مسافر نے دوران پرواز منتر پڑھ کر جہاز کو واپس مڑنے پر مجبور کردیا

مسافر نے دوران پرواز منتر پڑھ کر جہاز کو واپس مڑنے پر مجبور کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک مسافر نے دوران پرواز منتر پڑھ کر جہاز کو واپس مڑنے پر مجبور کردیا۔ الاسکا ایئرلائنز کی پرواز سی ایٹل شہر سے جزیرہ ہوائی جارہی تھی کہ ایک مسافر نے باآواز بلند کوئی جنتر منتر پڑھنا شروع کردیا۔ عملے نے اس شخص کو بار بارچپ ہونے کیلئے کہا لیکن یہ شخص باز نہ آیا۔ مسافروں نے بھی اس کی مشکوک حرکتوں کی وجہ سے پریشان ہونا شروع کردیا اور جب عملے نے محسوس کیا کہ ان کے تمام تر حربوں کے باوجود جنتر منتر بند نہیں ہوگا تو پرواز کو واپس سی ایٹل موڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تاہم جہاز کے واپس اترنے کے بعد اس شخص نے مکمل سعادت مندی سے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔ تقریباً تین گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ پرواز باقی مسافروں کو لے کر دوبارہ منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔ ایئرلائن نے سخت مصیبت کا باعث بننے والے مسافر کو معاف کردیا اور اس کے خلاف کوئی کارروائی یا جرمانہ نہیں کیا گیا البتہ اسے دوبارہ ٹکٹ لے کر کسی دوسری ایئرلائن کے ذریعے سفر کرنے کا کہہ دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -