فٹبال ورلڈ کپ 2014:نیدر لینڈ،کوسٹاریکا کوہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

فٹبال ورلڈ کپ 2014:نیدر لینڈ،کوسٹاریکا کوہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فٹبال ورلڈ کپ 2014:نیدر لینڈ،کوسٹاریکا کوہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

  

سیلوا ڈور(مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال ورلڈکپ 2014کے کوارٹر فائنل کے ایک اہم میچ میں نیدر لینڈ نے کوسٹاریکا کو4-3 سے شکست دے دی ہے جس کے بعد نیدر لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔میچ کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہیں اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ کرنے کے لئے اضافی وقت دیا گیا جس میں کوسٹاریکا کے گول کیپر نواس نے ہالینڈ کا یقینی گول روک دیا ،کارنر پر ولار کے ہیڈر کو کوسٹاریکا کے کیپر نے بڑی پھرتی سے روک لیا۔اضافی وقت میں سنسنی خیز کھیل دیکھنے میں سامنے آیا لیکن دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو کوئی گول نہ کرنے دیا اور میچ ایک بار پھر برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر آن ٹھہرا پنلٹی ککس کے ذریعے نیدر لینڈ کی ٹیم نے کوسٹاریکا کی ٹیم پر 3کے مقابلے میں4گول سے برتری حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔یہ پہلا موقع تھا کہ ہالینڈ اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں کسی فٹبال میچ میں مد مقابل آئیں۔ہالینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنے گذشتہ 11 میں سے دس میچ جیت چکی ہے اور اس کی واحد شکست 2010 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں تھی۔ہالینڈ نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں 12 گول کیے ہیں جن میں سے سات مختلف کھلاڑیوں نے سکور کیے۔ہالینڈ کے لیے آئن روبن اور روبن وین پرسی نے پہلے دو میچوں میں ٹیم کے آٹھ گولوں میں سے چھ گول کیے لیکن اس کے بعد سے وہ ایک بھی گول نہیں کر پائے ہیں۔کوسٹاریکا کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی ورلڈ کپ میں لگاتار چار میچوں میں ناقابلِ شکست رہی ہے۔کوسٹاریکا 2002 کے بعد شمالی و وسطی امریکہ کی پہلی ٹیم ہے جو ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کھیل رہی ہے۔کوسٹاریکا کے اچھے دفاع کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں اس کے خلاف سب سے کم یعنی دو گول ہوئے ہیں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -