اسمبلیوں میں خواتین کی 30فیصد مخصوص نشستوں کیخلاف درخواست دائر

اسمبلیوں میں خواتین کی 30فیصد مخصوص نشستوں کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں خواتین کی اسمبلیوں میں 30فیصد مخصوص نشستوں کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست گزار طارق عزیز نے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 226خفیہ رائے شماری کے ذریعے انتخاب کا حق دیتا ہے، جبکہ خواتین کی نشستوں پر انتخاب نہیں ہوتا بلکہ نامزدگی کی جاتی ہیں جس کے باعث وہ منتخب نمائندہ نہیں ہیں، آئین کے مطابق خواتین کی تیس فیصد مخصوص نشستےں غیر قانونی ہیں۔ سپریم کورٹ کا سترہ رکنی فل بینچ اپنے فیصلے میں ان نشستوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نامزدگیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وصول کی تنخواہیں اور دیگر مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔مخصوص نشستیں

مزید :

صفحہ آخر -