لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ کے 200 سال ،فنچ کے نا قابل شکست 181رنزکی بدولت ایم سی سی فاتح

لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ کے 200 سال ،فنچ کے نا قابل شکست 181رنزکی بدولت ایم سی سی فاتح
لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ کے 200 سال ،فنچ کے نا قابل شکست 181رنزکی بدولت ایم سی سی فاتح

  

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لارڈز کرکٹ گراونڈ دو سو برس کی ہونے کے اعزاز میں ہونے والے ایک دلچسپ میچ میں سچن ٹنڈولکر الیون نے شین وارن الیون کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم سی سی بائی سین ٹینری سیلی بریشن کے سلسلے میں اس ون ڈے نمائشی میچ میں مارلی برون کرکٹ کلب (ایم سی سی)کی قیادت سچن ٹنڈولکر کر رہے تھے جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ،برائن چارلس لارا ، راہول ڈریوڈ ،شیونا رائن چندرپال،بریٹ لی،سعید اجمل،شان ٹیٹ،عمر گل،کرس ریڈ اور ڈینیئل ویٹوری شامل تھے۔ ریسٹ آف دی ورلڈ الیون کی قیادت کرنے والے شین وارن کی ٹیم میں ایڈم گلکرسٹ، وریندر سہواگ ،تمیم اقبال ،کیون پیٹرسن، یوراج سنگھ ، شاہد آفریدی ،پال کالنگ ووڈ ،پیٹر سڈل، ٹینو بیسٹ اور متیاہ مرلی دھرن شامل تھے۔ریسٹ آف ڈی ورلڈ الیون کے کپتان شین وارن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 293رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ یوراج سنگھ نے شاندار 132رنز بنائے جبکہ گلکرسٹ 29،سہواگ 22،کالنگ ووڈ 40اور سڈل نے 33ناٹ آﺅٹ کئے۔ ایک موقع پر ریسٹ آف دی ورلڈ کا 54پر کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں تھا مگر سعید اجمل کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت 68پر اس کے5 کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے تاہم اس موقع پر یوراج نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ سعید اجمل نے چاراور بریٹ لی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ 294رنز کے تعاقب میں کپتان سچن ٹنڈولکر کو 44کے انفرادی سکورپر مرلی دھرن نے بولڈ کر دیاتا ہم تب تک وہ فنچ کے ساتھ 17 اوورز میں 117رنز بنا چکے تھے،برائن لارا بھی صرف 23بنا سکے جبکہ باﺅلروں کی اصل درگت آسٹریلیا کے بیٹسمین ایرون فنچ نے بنائی جنہوں نے 23 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 181 ناٹ آوٹ کی اننگز کھیل کر اس اہم میچ کو یادگار بنا ڈالا۔ ویسٹ انڈیز کے چندر پال نے 37 ناٹ آﺅٹ بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ ایم سی سی کی ٹیم نے 46ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ کالنگ ووڈ کو دو وکٹیں ملیں۔

مزید :

کھیل -