کراچی: پیرآباد سے بم برآمد

کراچی: پیرآباد سے بم برآمد
 کراچی: پیرآباد سے بم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی( ما نیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پیرآباد کے علاقے میں ربانی محلے سے ایک بم برآمد ہوا جسے ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق پیر آباد کے علاقے ربانی محلے سے ایک بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپول سکواڈ ( بی ڈی ایس )نے ناکارہ بنادیا ہے۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ربانی محلے میں ملنے والے بم میں تقریباً ایک کلو گرام وزنی بارودی مواد تھا اور اسے لوہے کے ڈبے میں بنایا گیا تھا جبکہ اس کے ساتھ میں ڈیتھ کوڈ بھی منسلک تھی، بم کو ناکارہ بنانے کے بعد تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مزید :

کراچی -