کراچی حیدر آباد سپر ہائی وے پر وین اور ٹرک میں تصادم،8افراد ہلاک

کراچی حیدر آباد سپر ہائی وے پر وین اور ٹرک میں تصادم،8افراد ہلاک
کراچی حیدر آباد سپر ہائی وے پر وین اور ٹرک میں تصادم،8افراد ہلاک

  

 جامشورو(ما نیٹرنگ ڈیسک )کراچی حیدرآباد سپر ہائی وے پر نوری آباد کے علاقے میں لکی سیمنٹ فیکٹری کے نزدیک مسافر وین اور ٹرک میں تصادم سے8مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب سکھر سے کراچی جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں3مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے فوری طور پر جنا ح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مزید 5 زخمی دم توڑ گئے،بعد ازاں زخمیوں اور لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔طبی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور کم سن بچی بھی شامل ہے جبکہ لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

جامشورو -Headlines -