نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد ہلاک

نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد ہلاک
 نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد ہلاک

  

کوئٹہ(ما نیٹر نگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت میں آج صبح فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نثار اور محمد غالب کے ناموں سے ہوئی ہے،واقعہ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -