پشاورمیں پولیس کا آپریشن، 18 مشتبہ افراد گرفتار
پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارلحکومت کے علاقے ریگی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ ریگی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے ریگی کے مختلف دیہاتوں میں سرچ آپریشن کئے گئے جس کے دوران قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلو ب تین ا شتہاری ملزم گرفتار کئے گئے جبکہ سرچ آپریشنز کے دوران 15 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) 1 ریپیٹر، 2 پستول ، چار رائفلیں اور چار سو کا رتوس بھی برآمدہوئے۔