افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے کی تیا ریاں مکمل

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے کی تیا ریاں ...
افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے کی تیا ریاں مکمل

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم آج کراچی میں جلسہ کرے گی ، فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جلسہ ملک میں قیام امن کیلئے فیصلہ کن جدو جہد کا آغاز ہوگا۔تفصیلات کے مطا بق متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام مزار قائد سے متصل باغ جناح میں جلسے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے ، جلسے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،داخلی سیکورٹی کے فرائض متحدہ کے کارکن انجام دیں گے اور بیرونی سیکیورٹی کیلئے 300 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی جلسہ گاہ کے اطراف میں تعینات ہوں گے ۔ جلسہ گاہ میں داخلے کیلئے تین گیٹ بنائے گئے ہیں، ایک گیٹ وی آئی پیز ، دوسرا خواتین اور تیسرا دیگر شرکا کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ شرکا ءکی چیکنگ کیلئے سکیننگ مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ جلسے کیلئے بڑے سٹیج کے ساتھ ساتھ بہت بڑا قومی پرچم بھی بنایا گیا ہے ، متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسے میں پاکستان کا سب سے بڑا افطار بھی ہوگا، جلسے میں کراچی سمیت ملک بھر سے ایم کیو ایم کے کارکن اور ہمدرد شریک ہوں گے ، متحدہ نے تمام سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ میڈیا بریفنگ میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاءاور سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ دہشت گردوں سے ہے جن کے خاتمے کیلئے پاک فوج فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہے ، قوم کا بھی فرض ہے کہ فوج کے ساتھ مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ کا جلسہ ملکی تاریخ کا فقید المثال جلسہ ثابت ہوگا۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -