پشاور: تجاوزات کیخلاف آپریشن،ہزار سے زائد دکانیں مسمار

پشاور: تجاوزات کیخلاف آپریشن،ہزار سے زائد دکانیں مسمار
 پشاور: تجاوزات کیخلاف آپریشن،ہزار سے زائد دکانیں مسمار

  

 پشاور(ما نیٹرنگ ڈیسک )محکمہ آب پاشی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے بورڈ بازارمیں نہر کے کنارے ایک ہزار سے زائد دکانوں ، کیبنوں اور تھڑوں کو مسمار کردیا ،دکانوں کی مسماری پر تاجروں نے شدید احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آب پا شی نے بورڈ بازار نہر کے کنارے دکان داروں کو نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ نہر کے اوپر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دکانوں کو فوری طورپر خالی کردیں کیوں کہ ان تجاوزات کی وجہ سے پانی کی روانی متاثر ہوتی ہے تاہم دکان داروں نے احتجاج کا راستہ اپنایا اور محکمہ آب پاشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اتوار کے روز محکمہ نے پولیس کے ہمراہ ان دکانوں کو خالی کرایا۔ بعدازاں محکمہ آب پاشی نے ایک ہزار سے زائد دکانون کو مسمار کردیا دکان داروں نے اس کے خلاف نعرہ باز ی کی اور احتجاج کیا۔

مزید :

پشاور -