اٹک: بچوں کا جھگڑا تصادم کا سبب بن گیا، ایک شخص جاں بحق

اٹک: بچوں کا جھگڑا تصادم کا سبب بن گیا، ایک شخص جاں بحق
اٹک: بچوں کا جھگڑا تصادم کا سبب بن گیا، ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(ما نیٹرنگ ڈیسک ) شہر میں بچوں کا جھگڑے بڑوں کا تنازع بن گیا، دو گروہوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اٹک کی پیپلز کالونی میں بچوں کا جھگڑا بڑوں تک پہنچا تو بات بڑھ گئی، فریقین نے ایک دوسرے پر اینٹیں اور ڈنڈے برسائے جس سے محمد صفدر نامی شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں بھی وہ الجھ پڑے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

اٹک -