پنجاب کے کئی علاقوں میں موسم ابر آلود ،وقفے وقفے سے بارش

پنجاب کے کئی علاقوں میں موسم ابر آلود ،وقفے وقفے سے بارش
پنجاب کے کئی علاقوں میں موسم ابر آلود ،وقفے وقفے سے بارش

  

 لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے کئی علاقوں میں آج موسم ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعض علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں،صوبے میں صبح سے بھکر، چنیوٹ ، ساہیوال اور گرد ونواح میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بار ش کا سلسلہ جاری ہے، فیصل آباد میں بھی رات کے آخری پہر ہلکی بارش کا سلسلہ شرو ع ہو گیا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔ چیچہ وطنی اور ملتان میں صبح سے گرد چھائی ہوئی ہے جبکہ سندھ اور خیبر پختوخوا میں بھی موسم کافی بہتر ہے تاہم بلوچستان کے میدانی علاقے کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کاامکان ہے۔

مزید :

لاہور -