راولپنڈی: سرچ آپریشن کے دوران دومشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی: سرچ آپریشن کے دوران دومشتبہ افراد گرفتار
راولپنڈی: سرچ آپریشن کے دوران دومشتبہ افراد گرفتار

  

راولپنڈی (ما نیٹرنگ ڈیسک ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اڈیالہ روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران شناختی دستاویزات نہ رکھنے پر دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راول پنڈی میں تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر کوثر کالونی میں سرچ آپریشن کیااور آپریشن کے دوران مختلف افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے گل محمد نامی شخص کے شناختی کاغذات بھی چیک کئے اور اس کے دو بیٹوں ابراہیم اور داو¿د کو شناختی دستاویزات نہ رکھنے پر مشکوک قرار دے کر حراست میں لےنے کے بعد پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا جہاں ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -