لیاقت آباد سے ملنے والی 2بوری بندلاشوں کی شناخت ہوگئی

لیاقت آباد سے ملنے والی 2بوری بندلاشوں کی شناخت ہوگئی
 لیاقت آباد سے ملنے والی 2بوری بندلاشوں کی شناخت ہوگئی

  

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارلحکو مت میں لیاقت آباد کے علاقے سے ملنے والی بوری بندلاشوں کی شناخت ہوگئی،بوری بند لاشیں خالد اورخدابخش کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل لیاقت آباد کے علاقے سے ملنے والی بوری بندلاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، مقتول خالد اورخدا بخش کاتعلق ہری پورہزارہ سے تھا، خالد محمود کی کوٹ لکھپت میں پٹرول کی ایجنسی تھی اورخدابخش اس کاملازم تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قتل خاندانی دشمنی کانتیجہ ہوسکتاہے۔ دونوں لاشیں جمعرات کولیاقت آباد کے قریب نالے سے برآمد ہوئی تھیں۔

مزید :

لاہور -