سانحہ ماڈل ٹاﺅن: فرانزک ماہرین نے کرائم سین دیکھے بغیر رپورٹ بنانے سے انکارکردیا

سانحہ ماڈل ٹاﺅن: فرانزک ماہرین نے کرائم سین دیکھے بغیر رپورٹ بنانے سے ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن: فرانزک ماہرین نے کرائم سین دیکھے بغیر رپورٹ بنانے سے انکارکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاون کی تفتیش کیلئے فرانزک ماہرین نے کرائم سین کا معائنہ لازم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکے بغیر کسی نتیجے پر پہنچنا مشکل ہے جبکہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے بھی تفتیش کیلئے فرانزک رپورٹ کو ضروری قرار دیا ۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد ادارہ منہاج القرآن انتظامیہ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کی اجازت دینے اور تفتیش کا حصہ بننے سے انکار کردیاتھا جس کے بعد فرانزک ماہرین نے محض زخمیوں کے معائنے سے یہ بتانا ناممکن قراردیدیا کہ گولی کس نے اور کس جانب سے چلائی۔ماہرین کا کہناہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کرائم سین کے ثبوت بھی ختم ہو رہے ہیں۔ ادھر جوڈیشل کمیشن میں ضلعی انتظامیہ نے بیان جمع کرواتے ہوئے فائرنگ سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کر دیا جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے دوسرے مرحلے میں 75 کے قریب افسروں کا بیان قلمبند کر لیا‘ 490 کانسٹیبلوں کے بیانات بھی لیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ منہاج القرآن کے باہر تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے روٹین کا آپریشن کیا گیا لیکن منہاج القرآن کے کارکنوں کی جانب سے بھر پور مزاحمت اور دو بار انتظامیہ پر پتھراﺅ کے بعد صورتحال خراب ہوئی اور منہاج القرآن میں ہونیوالی فائرنگ کا ضلعی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید :

لاہور -