چارعشروں سے لاپتہ سعودی شخص پاکستان سے مل گیا

چارعشروں سے لاپتہ سعودی شخص پاکستان سے مل گیا
چارعشروں سے لاپتہ سعودی شخص پاکستان سے مل گیا

  

ریاض،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 39 سال پہلے لاپتہ ہونے والا ایک سعودی شخص پاکستان سے مل گیا۔ایک سعودی اخبار کے مطابق یہ شخص 1975ءمیں سعودی علاقے برآدے سے ملازمت تلاش کرنے کیلئے اپنے گھر سے نکلااور اپنی ماں کو بتاگیا کہ وہ عراقی سرحد کے قریب شمالی سعودی شہر آرار جا رہے ہیں تاہم راستے میں انہیں ایک حادثہ پیش آیا اور ان کی یاداشت کھو گئی۔اخبار کے مطابق بعد میں وہ سرحد عبور کر کے عراق اور پھر وہاں سے ایران پہنچے،بالآخر ان کا سفر پاکستان پہنچ کر ختم ہوا تاہم یہاں وہ ایک سال تک جیل میں رہے۔پاکستانی حکام کی جانب سے سے رہائی کے بعد انہیں ایک فلاحی رضا کار معمر خاتون نے پناہ فراہم کی اوراس وقت ان کی عمر 31 سال تھی اور وہ کئی برسوں تک غریب لوگوں کے ہمراہ رہتے رہے۔اخبار کے مطابق خاتون کو جب پتہ چلا کہ وہ سعودی لب و لہجے میں گفتگو کرتے ہیں تو انہوں نے کراچی میں سعودی قونصل خانے سے رابطے کی کوشش کی۔اخبار نے قونصل خانے میں ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ سعودی شخص نے پاکستانی خاتون کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ سعودی عرب سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہیں اپنا گھر یاد نہیں۔

مزید :

اسلام آباد -