شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالے5 لاکھ 72 ہزار 529 افراد کی رجسٹریشن مکمل، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالے5 لاکھ 72 ہزار 529 افراد کی رجسٹریشن مکمل، ...
شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالے5 لاکھ 72 ہزار 529 افراد کی رجسٹریشن مکمل، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک ) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 44 ہزار سے زائد خاندانوں کے 5 لاکھ 72 ہزار 529 افراد کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کے نگراں اداروں نے اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک نقل مکانی کرنےوالے 44 ہزار 633 خاندانوں کے 5 لاکھ 72 ہزار 529 افراد کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے، پاک فوج اور عالمی ادارہ صحت کی مدد سے متاثرین میں امداد کی تقسیم کی جارہی ہے اور ابتک وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے 4 ہزار ٹن اشیائے خورد و نوش متاثرین میں تقسیم کی گئی ہے اور اس کے علاوہ 27 ہزار 664خاندانوں کو 32 کروڑ95 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی۔ متاثرہ افراد میں 11 مراکز کے ذریعے 110 کلو گرام کے پانچ ہزار خوراک کے تھیلے روزانہ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ آئی ڈی پیز کے کیمپوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ نقل مکانی کرنے والے افراد اور ان کے جانوروں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایاگیا ہے۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے اب تک آئی ڈی پیز کے لئے 1.5ارب روپے جاری کئے ہیں اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اورامریکا نے 31 کروڑ ڈالر امداد کی ہے۔

مزید :

دفاع وطن -