سلنڈر پھٹنے سے رکشہ میں آگ لگ گئی، ماں بیٹی جاں بحق ، بیٹا زخمی

سلنڈر پھٹنے سے رکشہ میں آگ لگ گئی، ماں بیٹی جاں بحق ، بیٹا زخمی
سلنڈر پھٹنے سے رکشہ میں آگ لگ گئی، ماں بیٹی جاں بحق ، بیٹا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت کے علا قے والٹن روڈ پر رکشے کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث رکشے میں سوار ماں بیٹی بری طرح جھلس کر جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق والٹن روڈ پر رکشے میں آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی۔ رکشے میں سوار ماں بیٹی اور بیٹے کو انتہائی تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال پہنچایا گیا لیکن دونوں خوا تین جانبر نہ ہو سکیں جبکہ بیٹے کا علاج تاحال جاری ہے ۔ واقعے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔ جاں بحق خواتین میں حنیفہ بیگم اوراس کی 18سال کی بیٹی عروج شامل ہے۔

مزید :

لاہور -