حکومت 15 دن کی مہمان، قوم انتظار کرے: شیخ رشید

حکومت 15 دن کی مہمان، قوم انتظار کرے: شیخ رشید
حکومت 15 دن کی مہمان، قوم انتظار کرے: شیخ رشید

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پیشن گوئیوں کیلئے مشہور ہیں اور اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر 15دن میں حکومت کے جانے کا دعویٰ کردیااورقوم کو حوصلہ دیاہے کہ دوہفتے انتظارکریں ، سرکار90کے زاویئے سے گرے گی۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ نے کہا موجودہ اسمبلیوں میں کچھ نہیں رکھا ہے، مسائل کا واحد حل حکومت نے نجات حاصل کرنا ہے، حکمرانوں سے نجات کیلئے قوم کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا، حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے سیاسی محاذ آرائی پر لگی ہوئی ہے۔ شیخ رشید نے کہا طاہرالقادری اور عمران خان جلد یک زبان ہوجائیں گے اور وہ امید ہے کہ دونوں لیڈر دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر قوم کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ وزیراعظم اور چوہدری نثار ملاقات اور دوریاں ختم ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، نواز حکومت جلد گھٹنوں کے بل گرنے والی ہے۔

مزید :

کراچی -