پاک چین دوستی دوطرفہ شراکت داری دونوں ملکوں کو فائدہ دے رہی ہے : شہاز شریف

پاک چین دوستی دوطرفہ شراکت داری دونوں ملکوں کو فائدہ دے رہی ہے : شہاز شریف
پاک چین دوستی دوطرفہ شراکت داری دونوں ملکوں کو فائدہ دے رہی ہے : شہاز شریف

  

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی دوطرفہ شراکت داری میں تبدیل ہوگئی ہے جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دوطرفہ شراکت داری میں تبدیل ہوگئی ہے جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، چین بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، بجلی کی پیداوار اور دوسرے شعبوں میں پاکستان سے تعاون کررہا ہے۔ ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد موجود ہے جو پاکستان میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے چینی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ کرے گا۔ پاکستانی وفد پاک چین اقتصادی راہداری ، توانائی کے مصنوبوں، لاہو رمیں قائداعظم ایپیرل پارک اور ٹیکسٹائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -