کراچی : مقابلے کے بعد تحریک طالبان کے تین ارکان گرفتار

کراچی : مقابلے کے بعد تحریک طالبان کے تین ارکان گرفتار
کراچی : مقابلے کے بعد تحریک طالبان کے تین ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر قا ئد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے حساس اداروں کی اطلاعات پر پختون آباداور رشید آباد کے علاقوں میں تحریک طالبان کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گرد دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات میں ملوث تھے اور یہ تینوں ملزمان بھتہ خوری کے متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

مزید :

کراچی -