رمضان المبارک میں پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کردی

رمضان المبارک میں پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کردی
رمضان المبارک میں پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کردی

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی خاتون فرخندہ پرویز نے 15 سال کی محنت سے قرآن کریم کی خوبصورت خطاطی کرکے تاریخ رقم کردی، خطاطی شدہ نسخے کا وزن 20 کلوگرام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد فرخندہ 1992 ءسے لندن میں قیام پذیر ہیں، 15 سال قبل ان کے شوہر کے انتقال سے ان کی زندگی میں پر نہ ہونے والا خلا پیدا ہوا تھا اورکسی کی مدد کے بغیر اپنے 3 بچوں کی پرورش کے ساتھ دیگر تمام معاملات بھی خود ہی سنبھالنا تھے۔ خاتون نے قرآن کریم سے گہرا لگاﺅ پیدا کرنے کے لئے فارغ اوقات میں قرآن کریم خود اپنے ہاتھ سے لکھنے کا فیصلہ کیااور خدا نے اُنہیں اپنے مقصد میں کامیاب کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخندہ نے بتایا کہ انہوں نے قرآن کریم کی خطاطی 15 سال میں مکمل کی کیونکہ یہ اُن کی زندگی کا عزیز ترین پروجیکٹ تھا اور اسے جلد مکمل کرنے کا کوئی دباﺅ نہیں تھا۔ قرآن کریم کی خطاطی خواہش تھی اور یہ اللہ کا فضل و کرم تھا کہ میں یہ کام مکمل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس خطاطی شدہ قرآن پاک کا وزن 20 کلوگرام ہے اور یہ خوبصورت رنگوں سے مزین ہے۔ فرخندہ نے بتایاکہ وہ اس نسخے کو سعودی عرب کے شہر مدینہ بھیجنا چاہتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -