ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ
 ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ
کیپشن: lpg

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ، گھریلو سلنڈر ایک سو بیس اور کمرشل چار سو پچاس روپے مہنگا ہو گیا ہے ۔ 10روپے فی کلو اضافے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایل پی جی(لو پریشر گیس) کی قیمت فی کلو ایک سو دس روپے ، کراچی میں 100روپے ، ملتان اور بہاولپور میں ایک سو پندرہ روپے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک سو بیس روپے جبکہ مری میں ایک سو چالیس روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ سرکاری ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کی طرف سے نہیں بلکہ نجی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے کیا گیا ہے ۔ سرکاری ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے رہنما عرفان کھوسہ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر غورکرنے کے لئے ایسوسی ایشن کا اجلاس 9جولائی کو طلب کر لیا ہے ۔عرفان کھوسہ نے اوگرا سے اپیل کی کہ قیمتو ں میں اضافہ واپس کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے،ماہ رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں اضافے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -