پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے ایم کیو ایم کے جلسے کا آغاز ، فوج دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے :فیصل سبزواری

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے ایم کیو ایم کے جلسے کا آغاز ، فوج دہشت گردوں کے ...
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے ایم کیو ایم کے جلسے کا آغاز ، فوج دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے :فیصل سبزواری
کیپشن: mqm

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جناح گراﺅنڈ میں جلسے کا آغاز ہو گیا ہے ۔ جلسے کی ابتدا ءتلاوت کلام پاک سے کی گئی ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) ، آل پاکستان مسلم لیگ، فنکشنل لیگ اور عوامی تحریک کے وفود جلسے میں شریک ہیں ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی جلسے میں شریک ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے وفد کی سربراہی سلیم ضیاءاور آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد کی سربراہی احمد رضا قصوری جبکہ مسلم لیگ (ف) کے وفد کی سربراہی نصرت سحر عباسی کر رہی ہیں ۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف متحدہ ہونے کی ضرورت ہے ، ملک کے لئے آج جس قدر یکجہتی کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی ، پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے ، افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید :

کراچی -