میٹروبس منصوبے کے ڈائریکٹر پراجیکٹ اسلام آباد سے لاپتہ

میٹروبس منصوبے کے ڈائریکٹر پراجیکٹ اسلام آباد سے لاپتہ
میٹروبس منصوبے کے ڈائریکٹر پراجیکٹ اسلام آباد سے لاپتہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں میٹروبس سروس منصوبے میں بجلی کی فراہمی کے ڈائریکٹر پراجیکٹ عبدالشکورڈرائیور سمیت لاپتہ ہوگئے ہیں اور شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ اُنہیں اغواءکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹروبس پراجیکٹ پر کام کرنیوالے آئیسکو کے ایکسین کنونشن سنٹر میں اجلاس میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے سہ پہر تین بجے کے قریب سرکاری گاڑی اور ڈرائیور سمیت لاپتہ ہوگئے ۔تلاش کے بعد ان کے بھتیجے راجہ زوہیب غضنفر کی درخواست پر تھانہ آئی نائن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے جس کے مطابق آخری لوکیشن راول ڈیم کے قریب کلب روڈ بتائی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -