میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نیست و نابو د کر دیں گے ، پوری قوم فوج کےساتھ ہے : شیخ رشید

میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نیست و نابو د کر دیں گے ، پوری قوم فوج کےساتھ ہے : ...
میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نیست و نابو د کر دیں گے ، پوری قوم فوج کےساتھ ہے : شیخ رشید

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہاہے ،میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے ، اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا عظیم قوم کی نشانی ہے،ہم اسی پاکستان میں جینا اور مرناچاہتے ہیں ، آئی ڈی پیز کے لیے فنڈ ز میں اضافہ ہونا چاہیے ۔

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سرحدیں محفوظ نہ ہوں تو ریاست کا وجود باقی نہیں رہتا،پاک فوج کو سلام پیش کرتاہوں ، ،افواج کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، ایم کیو ایم نے تمام جماعتوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیکر اپنا فرض ادا کر دیا،جنگیں قومیں لڑتی ہیں اور فوج اگلے محاذ پر ہوتی ہے ، سرحدیں محفوظ نہ ہو ں تو ریاست کا وجود باقی نہیں رہتا ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی ڈی پیز کا مسئلہ بہت نازک ہے ،ان کے لئے بہت ہی کم رقم رکھی گئی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نقل مکانی کرنے والوں کے لئے 17ارب روپے جاری کئے جائیں ، متاثرین کا دل جیتنا بہت ضروری ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیت جائیں اور آئی ڈی پیز کے دل جیتنے کی بجائے ہار جائیں ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پاک فوج کے ساتھ سینہ سپرہو کر کھڑی ہونے والی ماﺅں بہنوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے جوان جہاں بھی ہوں گے ماﺅں اوربہنوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔انشاءاللہ سوات کی طرح شمالی وزیرستان میں بھی پاک فوج کامیاب ہوگی ۔شیخ رشید نے کہا کہ پوری اسلامی دنیا اس وقت انتشار اور اختلافات کا شکار ہے ، افغانستان میں انتخابات کے نتائج پاکستان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔ سرحدیں محفوظ نہ ہوں تو ریاست کا وجود باقی نہیں رہتامیلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے ،ہم نے اسی پاکستان میں جینا ہے اور اسی میں مرنا ہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -