چوہدری نثار پہلے بھی پانچ مرتبہ ناراض ہوچکے

چوہدری نثار پہلے بھی پانچ مرتبہ ناراض ہوچکے
چوہدری نثار پہلے بھی پانچ مرتبہ ناراض ہوچکے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ماضی میں بھی پانچ مرتبہ ناراضی کے عمل سے گزرچکے ہیں لیکن ہر بار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آگے بڑھے اور انہیں منانے میں کامیاب ہوتے رہے۔گذشتہ چندہفتوں کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اوروزیراعظم نواز شریف کے اختلافات کی خبریں میڈیا پر گردش کرتی رہیں اوربالآخرلیگی اراکین اسمبلی اور دیگر رفقاءکی ناکامی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے چوہدری نثار سے ملاقاتیں کاسلسلہ شروع کردیا اور بالآخر اُنہیں اپنے ساتھ لاہور لے آئے جہاں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں کئی تحفظات دورہوگئے ۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوابلکہ ہر مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ہی ٹاسک دیاجاتاہے اور وہ جاکر چوہدری نثارکو منالاتے ہیں ۔

مزید :

لاہور -