خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے سائنسی طریقے

خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے سائنسی طریقے
خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے سائنسی طریقے
کیپشن: marriage

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آپ نے اکثر دوست احباب سے ایک اچھی شادی شدہ زندگی گزارنے کے متعلق مشورے سنے ہوں گے، کتابوں اور ناولوں میں بھی خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے رازوں کے بارے میں پڑھا ہو گا، مگر سائنس ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے بارے میں کیا کہتی ہے، یہ شائد ہی پڑھا ہو۔
یونی ورسٹی آف مشی گن میں حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں اس موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر آپ پیسہ خرچ کرنے میں اپنے شریک حیات جیسے ہیں تو آپ کی زندگی خوشگوار گزرے گی، یعنی یا تو دونوں فضول خرچ ہوں یا دونو ں کنجوس، اگر ایک فضول خرچ ہو اور ایک کنجوس تو زندگی گزرنا بہت مشکل ہو جائے گی کیونکہ میاں بیوی میں ہر وقت خرچہ کے بارے میں بحث ہوتی رہے گی۔ اسی طرح اگر میاں بیوی ایک دوسرے سے ادب سے بات کریں اور "شکریہ" اور "پلیز" جیسے الفاظ استعمال کریں تو زندگی پرسکون گزرے گئی۔ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں میں اکثر بحث و تکرار ہونا معمول کی بات ہوتی ہے، اگر ایک دوسرے کی باتوں کو برداشت کر لیا جائے اور معمول کی بحث کو اعصاب پر سوار نہ کیا جائے تو زندگی اچھی گزرنے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔
 محققین کے مطابق خوشگوار ازدواجی میل جول زیادہ تر میاں بیوی کے درمیان محبت بڑھاتا ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ میاں بیوی ہر وقت لڑتے رہتے ہیں، یہ جوڑے خوش تب ہی رہتے ہیں جب یہ ہر وقت لڑتے رہیں اور ایک دوسرے کو جلی کٹی سناتے رہیں کیونکہ ان لوگوں کا پیار دکھانے کا یہی طریقہ ہوتا ہے، اگر اس قسم کے جوڑے خود کو تبدیل کر کے ایک دوسرے سے زبردستی پیار سے بات کرنے کی کوشش کریں تو یہ بات ان کی شادی کو خوشگوار بنانے کے بجائے مزید بدمزہ کر دے گی۔
سب سے اہم بات یہ سامنے آئی کہ شادی ایک محنت طلب رشتہ ہے۔ میاں بیوی دونوں کو ایک دوسرے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے، ایک دوسرے کو سمجھنا، برداشت کرنا، مدد کرنا اور رشتے کو پروان چڑھانا سب محنت طلب کام ہیں، اس لئے جو جوڑے یہ محنت کر سکتے ہیں وہ زیادہ خوش رہتے ہیں اور جو اس محنت سے جی چراتے ہیں ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہونے کے امکان بہت کم ہو جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -