چنیوٹ میں مردہ گدھوں کا گوشت بیچنے کا انکشاف

چنیوٹ میں مردہ گدھوں کا گوشت بیچنے کا انکشاف
چنیوٹ میں مردہ گدھوں کا گوشت بیچنے کا انکشاف

  

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر چنیوٹ میں مردہ گدھوں کا گوشت بنا کر شہروں میں بیچنے کا انکشاف ہواہے ۔ تفصیلات کے مطابق پینسرہ کے رہائشی پھیری کاکام کرنیوالے دوبھائیوں کو جہاں بھی کوئی مردہ جانور ملے ،اس کو کھال اتارنے کے بہانے گوشت بنا کر شہروں میں سپلائی کردیتے ہیں۔ پل دلووالا کے قریب سڑک سے ہٹ کر یہ افراد اپنے گھناﺅنے کام میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر میڈیا کے نمائندے وہاں پہنچے تو گلزار اور قاسم نامی افراد گدھے کی کھال اتارنے میں مصروف تھے جبکہ ان کے پاس گوشت بنانے کا تمام سامان بھی موجود تھا۔

مزید :

چنیوٹ -