پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں دھوم

پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں دھوم
پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں دھوم
کیپشن: Drama

  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات تو کوئی نئی بات نہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی فلموں اور ڈراموں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی چینل زی ٹی وی نے ”زندگی“ کے نام سے ایک نیا چینل شروع کیا ہے۔ اس کی ٹیگ لائن ”جوڑے دل کو“ رکھی گئی ہے اور اس چینل کے ذریعے بھارت میں پہلی مرتبہ پاکستانی ڈراموں کی نمائش کی جارہی ہے۔ اب تک دیکھا گیا ہے کہ بھارتی ڈراموں نے پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ الٹی گنگا بہنے لگی ہے اور بھارتی شائقین کو پاکستانی ڈراموں نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ زی زندگی پر دو پاکستانی ڈرامے زندگی گلزار ہے اور عون زارا لانچ کئے گئے ہیں۔ ان ڈراموں کے بارے میں بھارتی نقادوں کا ردعمل بے حد مثبت ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی دھوم ہے۔ بھارتی شائقین کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لاتعداد پیغامات دئیے گئے ہیں جن میں ان ڈراموں کی بھرپور تعریف کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی اخبارات میں بھی اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ بھارت کی نسبت پاکستانی ڈرامے حقیقت کے زیادہ قریب ہیں۔ اسی طرح ٹویٹر پر بھارتی فنکاروں نے بھی ان ڈراموں کو بے حد پسند کیا ہے۔

  •  
  •  

مزید :

ڈیلی بائیٹس -