طاہرہ آصف قتل کیس،پولیس نے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

طاہرہ آصف قتل کیس،پولیس نے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا
طاہرہ آصف قتل کیس،پولیس نے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے ایم کیو ایم کی ایم این اے طاہرہ آصف کے قتل کیس میں3افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق طاہرہ آصف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس نے مختلف مقامات سے 3افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں سے ایک کا نام میاں منشاءبتایا گیا ہے جبکہ باقیوں کے متعلق پولیس نے کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ پولیس تینوں ملزمان کی گرفتاری کے متعلق انتہائی رازداری سے کام لے رہی ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر رکھ کر انتہائی رازداری سے تفتیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ طاہرہ آصف کو لاہور میں باقاعدہ شناخت کرنے کے بعد گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جس کے نتیجے میں وہ مقامی ہسپتال میں دو روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئیں تھیں اور یہ طاہرہ آصف کے قتل کیس میں ہونے والی پہلی اور اہم پیش رفت ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -