دہشت گرد شہری علاقوں میں حکومت کے خلاف منظم ہو سکتے ہیں:مولانا فضل الرحمان

دہشت گرد شہری علاقوں میں حکومت کے خلاف منظم ہو سکتے ہیں:مولانا فضل الرحمان
دہشت گرد شہری علاقوں میں حکومت کے خلاف منظم ہو سکتے ہیں:مولانا فضل الرحمان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن سے شدت پسندوں کو شکست دی جا سکتی ہے ان کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا،شدت پسندوں کوشکست دینے کا واحد راستہ جر گہ ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت امن کے قیام کے لئے مذاکرات کا دروازہ کھولے اور آئی ڈی پیز کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ دہشت گرد شہری علاقوں میں ریاست کے خلاف متحد ہو سکتے ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایسی پالیسیا ں مرتب کی جائیں جو ملک وملت کے مفاد میں ہوں۔  انہوں نے کہا  کہ تحفظ پا کستان بل انسانی حقوق کے منا فی ہے یہی وجہ ہے ہم اس قانون کے خلا ف ہیں اسے تسلیم نہیں کر سکتے حکومت کو ہم نے اپنے تحفظات سے اگا ہ کر دیا تھا لیکن حکومت نے وعدے کے باجود اقدام نہیں کیئے حکومت وطن عزیز میں وہ قوانین لا رہی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے نافذ  کئے ہوئے ہیں ہم وہاں پر ایسے کالے قانون کے مخالف ہیں تو یہاں پاکستان میں ایسے قانون کی کیسے حمایت کر سکتے ہیں تحفظ پا کستان آر ڈی نینس شرعی اور انسانی حقوق کے خلاف ہے جے یو آئی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کرے گی مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ پارٹی راہنماﺅں مو لا نا قمر الدین،مو لا نا عبد المجید ندیم شاہ ،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،مو لا نا محمد امجد خان ،مفتی ابرار احمد،حاجی شمس الر حمن شمسی سے گفتگو کر رہے تھے مو لا نا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس بل کے حوالے سے اپنے تحفظا ت سے آگا ہ کیا تھا اور یہ واضح کیا تھا کہ اسلامی اور انسانی حقوق کے خلاف ہے اور یہ قانون عوام کے ساتھ ساتھ دینی لو گوں کے خلاف استعما ل ہو گا انہوں نے کہا کہ گولی مار نے کی شق غیر اسلامی اور غیر قانونی ہے مو لا نافضل الرحمٰن نے کہا کہ شمالی وزیر ستان سے ہجرت کر نے والے متا ثرین کی حکومت مشکلا ت کے حل کے لئے ہنگا می طور پر اقدامات کرے انہوں نے اپنے پارٹی عہدے داروں کو ہدایت کی کہ وہ متا ثرین کے لئے کھلے دل سے تعاون کریں اور مخیر حضرات بھی تعاون کے میدان میں اتر یں مو لا نا  نے ایک بار پھر زور دیا کہ حکومت امن کے قیام کے لیئے مذاکرات کا دروازہ کھولے یہ سب سے اہم راستہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی مذاکرات سے ہی امن کی خواہا ں ہے۔

مزید :

لاہور -