افریقیوں کو صرف ایک ہی کام آتا ہے: صدر یوگنڈا

افریقیوں کو صرف ایک ہی کام آتا ہے: صدر یوگنڈا
افریقیوں کو صرف ایک ہی کام آتا ہے: صدر یوگنڈا

  

کمپالا (نیوز ڈیسک) یوگنڈا کے صدر ”یوویری میوزوینی“ نے کہا ہے کہ افریقہ کی غربت کی وجہ صرف اتنی ہے کہ افریقی باشندے بے حد سست ہیں اور ان کی تمام تر توجہ ہر وقت جنسی عوامل پر مرکوز رہتی ہے۔ ایک مذہبی کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افریقی صرف ایک ہی کام ٹھیک کرتے ہیں اور وہ ہے بچے پر بچہ پیدا کرکے زمین بھرنا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی امداد کی شرط ہم جنس پرستوں کے لئے مساوی حقوق ہیں تو یہ امداد لینا حرام ہے۔ یاد رہے کہ یوگنڈا نے ہم جنس پرستی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے جس کے بعد متعدد ممالک کی جانب سے اس کی امداد میں کمی بھی کی گئی۔ ”میوزوینی“ نے سابقہ صدر ”ادی امین“ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بے وقوف قرار دیا۔ سابق صدر کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ فریج میں انسانی سر رکھتے تھے اور اپنے دشمنوں کو ناشتے میں کھاتے تھے۔ میوزوینی کا کہنا تھا کہ اگر سابق صدر اپنی بے وقوفیاں اپنے خاندان تک محدود رکھتے تو بہتر تھا لیکن وہ انہیں ہم سب پر بھی مسلط کرنا چاہتے تھے۔ ”ادی امین“ کو 1986ءمیں ہٹانے کے بعد سے اب تک ”میوزوینی“ یوگنڈا کے صدر ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -