پنجاب یونیورسٹی کی سپورٹس طالبات کو ممنوعہ ادویات دینے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سپورٹس طالبات کو ممنوعہ ادویات دینے کا انکشاف
پنجاب یونیورسٹی کی سپورٹس طالبات کو ممنوعہ ادویات دینے کا انکشاف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی کی سپورٹس طالبات کو ممنوعہ ادویات دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحقیقات کے لئے درخواست ارسال کر دی ہے ۔ درخواست میں سپورٹس طالبات نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے سپورٹس طالبات کو فوڈ سپلیمنٹ کا بتاکر ممنوعہ پاﺅڈر اور کیپسول دیئے جاتے رہے جس سے انہیں سنگین امراض کا سامنا ہے اور لوبلڈ پریشر کی بھی شکایت رہتی ہے ۔ طالبات کے مطابق ادویات کے استعمال سے جب طبیعت خراب ہو جاتی تو وہ شیخ زید ہسپتال میں جاتی لیکن ایمرجنسی میں انہیں فرسٹ ایڈ دیکرواپس ہاسٹل بھیج دیا جاتا ۔ سپورٹس طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ کل اس حوالے سے پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -