احتجاج کا انوکھا ترین احتجاج

احتجاج کا انوکھا ترین احتجاج
احتجاج کا انوکھا ترین احتجاج
کیپشن: Protest

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الماتی (نیوز ڈیسک) قزاقستان کے شہر الماتی کی بیشتر شاہراہوں پر گہرے گڑھے ہونے کے باعث اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی ڈرائیور غلطی سے ان میں اپنی گاڑی پھنسا بیٹھتا ہے۔ خاص طور پر جب برف پڑتی ہے تو یہ کھڈے نظر نہیں آتے اور کار سواروں کے لئے شدید دشواری کا باعث بنتے ہیں۔ مقامی ڈرائیوروں نے شہری حکام کو اس طرف متوجہ کرانے کے لئے احتجاج کا انوکھا طریقہ سوچا اور بہت سارے گڑھوں میں فرضی ٹانگیں دھنسادیں۔ اب اس طرح معلوم ہوتا ہے کہ کوئی سر کے بل گڑھے میں پھنس گیا ہو۔ اس ”احتجاج“ کو مقامی اور بین الاقوامی میڈیا پر بھرپور توجہ ملی ہے اور ڈرائیوروں کے لئے گڑھوں کو دیکھنا بھی نہایت آسان ہوگیا ہے۔ اس مہم میں شامل تعلقات عامہ کی ایجنسی ”گوریلا پی آر“ کی نمائندہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں معلوم تھا اس احتجاج پر مقامی حکومت کی جانب سے فوری حل نہیں پیش کیا جائے گا لیکن اب کم از کم ڈرائیور تو باآسانی ان کھڈوں کی شناخت کرسکتے ہیں۔ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور ہم نے سوچا تھا کہ طنز ہی اس میں بہترین حکمت عملی ہوسکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -