ناجائزتعلقات سے انکار پر خاتون قتل
مریدکے (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے رہائشی نوجوان نے ناجائز مراسم قائم کرنے سے انکار پر 3 بچوں کی ماں کو قتل کرکے نعش کرایہ کے مکان میں دفن کردی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ بادامی باغ لاہور کے علاقہ کی رہائشی خاتون شگفتہ بی بی 23 اپریل کو اچانک گھر سے غائب ہوگئی جس پر اس کے بیٹے وقاص نے مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس نے مقتولہ کے موبائل فون کی مدد سے کئی ماہ کی کوشش کے بعد لاہور کے رہائشی رزاق مسیح کو مریدکے کی ایک ویران جگہ سے گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس نے تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ شہزاد ٹاﺅن میں کرایہ پر مکان حاصل کیا اور وہاں پر مقتولہ کو لے کر آیا اور ناجائز مراسم قائم کرنے کی ضد کی لیکن خاتون کے انکار پر ملزم نے پہلے اس کے سر پر آہنی سریا مارا اور بعد ازاں اس کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد نعش اسی مکان کے ایک کمرے میں گڑھا کھود کر دفن کردی۔