جاپان میں دنیا کی پر تعیش ترین ٹرین چلے گی

جاپان میں دنیا کی پر تعیش ترین ٹرین چلے گی
جاپان میں دنیا کی پر تعیش ترین ٹرین چلے گی
کیپشن: Train

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان سپورٹس کاریں بنانے والی کمپنی فراری کے ڈیزائنر کی مدد سے دنیا کی پرتعیش ترین جدید ٹرین بنارہا ہے۔ کروز ٹرین نامی منصوبے کی لانچنگ 2017ءمیں متوقع ہے اور یہ سہولیات کے حساب سے کسی طور پر 7 سٹارہوٹل سے کم نہ ہوگی۔ اسے ڈیزائنر ”کین اوکویاما“ اور جے آر ایسٹ ریلویز کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے۔ اس ریل گاڑی میں 10 بوگیاں لگے گیں جن میں سے کئی کی دیواریں مکمل شیشے کی ہوں گی تاکہ مسافر ارد گرد کے مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں۔ اسی طرح سب سے آگے والی بوگی کا گلہ حصہ بھی مکمل شیشے کا ہوگا اور آرام کے لئے صوفے بھی نصب کئے جائیں گے۔ ٹرین میں ڈبل سٹوری ڈیلکس سویٹ بھی موجود ہوگا۔ یہ بجلی والے اور عام ریلوے ٹریسک دونوں پر سفر کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔ اس ٹرین کے ٹکٹ کی قیمتیں ابھی جاری نہیں کی گئیں لیکن بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ریلوے کے مستقبل کا عکاس ہے اور جاپان کے بعد دنیا کے متعدد ممالک میں ایسی ہی پرتعیش ریل گاڑیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -