عوامی تحریک نے انقلاب مارچ کی منظوری د ے دی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک نے انقلاب مارچ کی منظوری د ے دی ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا ،شرکاءنے پارٹی کے زیر اہتمام نکالنے جانے والے مارچ کے حوالے سے بات چیت کی ۔عوامی تحریک کی سی ای سی نے انقلاب مارچ کی منظوری دے دی تاہم ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق انقلاب مارچ اگست کے دوسرے ہفتے کئے جانے کا امکان ہے ، حتمی تاریخ کا اعلان ڈاکٹر طاہر القادری آئندہ چند ورز میں کریں گے۔