مظفر گڑھ:حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،11دہشت گرد گرفتار

مظفر گڑھ:حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،11دہشت گرد گرفتار
مظفر گڑھ:حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،11دہشت گرد گرفتار

  

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)علی پور میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 9دہشت گردوں کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹیں اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے شک کی بناءایک گھر پر چھاپہ مارا ، جہاں سے 8 خودکش جیکٹس اور 9ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے کارروائی کے دوران دود ہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ تلاشی کے دوران بم پھٹنے سے بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔اہلکاروں نے مالک مکان کو بھی حراست میں لے لیا ہے.گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے دورا ن ملنے والی معلومات پر مزید کارروائی کی گئی جس میں متعدد مقامات سے کل 11دہشت گردوں کو گرفتا رکر لیا گیا ہے ۔ حساس اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

مزید :

مظفرگڑھ -اہم خبریں -