پیشاب کی انفیکشن کے علاج کیلئے قدرتی طریقے

پیشاب کی انفیکشن کے علاج کیلئے قدرتی طریقے
پیشاب کی انفیکشن کے علاج کیلئے قدرتی طریقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)پیشاب کی انفیکشن ایک موذی بیماری ہے جس کی وجہ سے ہمارا جسم کئی طرح کے مسائل کا شکار ہوجاتا ہے۔آج ہم آپ کو پیشاب کی انفیکشن سے بچنے کے لئے قدرتی طریقے بتائیں گے۔
کرین بیری کا جوس
انیسویں صدی میں سائنسدانوں کو علم ہوا کہ کرین بیریز میں ہیپوریک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ پیشاب کے انفیکشن کو روکنے کے لئے بہت سود مند ہے۔اس کی وجہ سے پیشاب کی انفیکشن نہ صرف ختم ہوتی ہے بلکہ مثانے کی سوزش بھی ٹھیک ہوتی ہے۔کرین بیریز میں انٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جوکہ پیشاب کی تکلیف کو دوراور مثانے کی دیواروں کو مضبوط کرتا ہے۔دن میں 8اونس کے تین مشروب پئیں۔
بلیو بیری کا جوس
اس میں انٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے پیشاب کی انفیکشن میں کافی آرام آتا ہے۔اس کا استعمال بھی دن میں تین بار 8اونس کے ساتھ کیا جائے۔
لہسن
یہ قدرتی سبزی یا جڑ پیشاب کی انفیکشن میں بہت زیادہ آرام دیتاہے۔اس میں یہ طاقت قدرتی طور پر موجود ہے کہ یہ پیشاب کی انفیکشن کو ختم کرتا ہے۔آپ چاہیں تو اسے کچا چبا سکتے ہیں یا اسے کسی کھانے میں بھی ڈال کر کھایا جاسکتا ہے۔
سبز چائے
اس میں بھی انٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پیشاب کی سوزش سے کافی آرام ملتا ہے۔دن میں دو سے تین کپ سبز چائے بہت ہی مفید پائی گئی ہے۔
وٹامن سی
وٹامن سی کے استعمال سے نائٹرک ایسڈ بنے گاجو کہ جسم میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرے گا۔پہلے دودن 500سے 2000ملی گرام ہر دو گھنٹے بعداور پھر دن میں تین بار بتائی گئی مقدار کھائیں۔جب انفیکشن ختم ہوجائے تو روزانہ 500سے1000ملی گرام وٹامن سی جاری رکھیں۔
پانی
پیشاب کی انفیکشن کے لئے بہت زیادہ پانی کا استعمال فائدہ مند ہے لہذا زیادہ سے زیادہ پانی پیا کریں۔
کپڑوں میں احتیاط
اپنے کپڑوں کے انتخاب میں بہت زیادہ محتاط رہیں۔ہمیشہ کاٹن کے کپڑے پہنیں اور ہمیشہ ریشمی اور سلک کے کپڑوں سے اجتناب کریں۔
جنسی عمل کے بعد پیشاب کرنا
ہمیشہ کوشش کریں کہ جنسی عمل کے بعد پیشاب کریں کیونکہ اگر ایسا نہ کیا جائے تو پیشاب کی نالیوں میں جراثیم رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے انفیکشن تیز ہوسکتی ہے۔
کیفین والے مشروبات
کوشش کریں کہ کیفین والے مشروبات سے مکمل پرہیز کیا جائے کہ اس کی وجہ سے مثانے میں سوزش ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔چائے،کافی، انرجی ڈرنکس اور سوڈا سے مکمل پرہیز انتہائی ضروری ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -