وہ خاتون جس نے 200 سیلف میڈ کروڑ پتیوں پر تحقیق کی، ان سب میں ایک چیز کیا مشترک تھی؟ ایسا انکشاف کردیا جو ہر نوجوان کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

وہ خاتون جس نے 200 سیلف میڈ کروڑ پتیوں پر تحقیق کی، ان سب میں ایک چیز کیا مشترک ...
وہ خاتون جس نے 200 سیلف میڈ کروڑ پتیوں پر تحقیق کی، ان سب میں ایک چیز کیا مشترک تھی؟ ایسا انکشاف کردیا جو ہر نوجوان کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

  

نیویارک(نیوزڈیسک) دولت کمانا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے اور اس کے لئے وہ تگ ودوبھی کرتا ہے لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ دنیابھر کے کروٹ پتی افراد میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ فرض شناسی ہے۔

ایک ماہر ڈاکٹر جوڈی میلر برکی اپنی کتاب The Millionaire Mystiqueمیں لکھا ہے کہ اپنی تحقیق میں اس نے200کروڑ پتی افراد کا مطالعہ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ ان تمام افراد میں فرض شناسی کی قدر مشترک تھی۔

حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دینے کے دوران ایسا کام کردیا جو آج تک کسی خاتون نے نہ کیا ہوگا، انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاکردیا،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

اپنی تین سالہ تحقیق میں ڈاکٹر جوڈی نے ان کروڑ پتی افراد سے بات کی جو اپنی محنت کے بل بوتے پر امیر ہوئے تھے۔وہ لکھتی ہے کہ عام لوگوں میں بھی یہ عادت پائی جاتی ہے لیکن جو افراد کروڑ پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے ان میں یہ عادت دیگر باتوں سے زیادہ تھی۔وہ کہتی ہے کہ فرض شناس لوگوں میں نظم و ضبط کی عادت زیادہ ہوتی ہے اور ان پر دیگر لوگوں کی نسبت زیادہ بھروسہ کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی زندگی میں زیادہ کامیابی ملتی ہے۔وہ حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرتے ہیں اور منصوبہ بندی کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیتے ہیں اور اپنے منصوبوں پر عمل کرتے ہوئے عملی اپروچ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔وہ اپنی کہی ہوئی بات کو ہر صورت میں پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی بدولت کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔

اگر آپ کے ہمسفر کے پاﺅں پر بھی یہ چیز موجود ہے تو اُس کی بے وفائی کا خطرہ بہت زیادہ ہے، جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے بے وفائی کو ’پکڑنے‘ کا ناقابل یقین طریقہ بتادیا،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس