یورپی مسلمان کی ہمسفر نے اُس کی ایسی خفیہ ویڈیو بنالی کہ طیش میں آکر جان ہی لے لی

یورپی مسلمان کی ہمسفر نے اُس کی ایسی خفیہ ویڈیو بنالی کہ طیش میں آکر جان ہی لے ...
یورپی مسلمان کی ہمسفر نے اُس کی ایسی خفیہ ویڈیو بنالی کہ طیش میں آکر جان ہی لے لی

  

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک آسٹریا میں ایک 45 سالہ مسلمان شخص کو اپنی ہمسفر کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلق استوار کرتے ہوئے تو ذرہ برابر شرم نہ آئی لیکن جب اسے پتہ چلا کہ خاتون نے اس بے حیائی کی خفیہ ویڈیو بنالی تھی تو اس کی غیرت جاگ اٹھی اور خنجر کے وار کرکے خاتون کو ہلاک کردیا۔

فحش فلموں کی معروف اداکارہ ایسی حالت میں سڑکوں پر آگئی کہ پوری دنیا میں ہنگامہ ہوگیا

اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق 40 سالہ خاتون اور اس کے قاتل کے درمیان ایک عرصے سے تعلق قائم تھا لیکن جب اس شخص نے خاتون کے ساتھ غیر فطری فعل کیا تو اس نے خفیہ ویڈیو بنالی۔ خاتون نے یہ ویڈیو اس کے دوستوں کو بھی دکھائی جس پر وہ سخت مشتعل ہوگیا، کیونکہ ویڈیو دیکھنے والے دوست اس کے غیر فطری رویے پر نفرت کا اظہار کررہے تھے اور اس کا مذاق اڑارہے تھے۔ غصے سے آگ بگولہ شخص کی اپنی ہمسفر کے ساتھ تکرار ہوئی جس کے دوران اس پر جنون طاری ہوگیا اور اس نے خنجر کے پے درپے وار کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ہلاک کرنا چاہتا تھا لیکن غلطی سے اپنی ہمسفر کو ہلاک کر بیٹھا۔ عدالت نے اسے قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے 20 سال قید کی سزا سنادی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس