دنیا کے وہ 10 لوگ جن کی عجیب و غریب بیماریاں جان کر آپ کے منہ سے نکلے گا کہ صحت بہت بڑی نعمت ہے

دنیا کے وہ 10 لوگ جن کی عجیب و غریب بیماریاں جان کر آپ کے منہ سے نکلے گا کہ صحت ...
دنیا کے وہ 10 لوگ جن کی عجیب و غریب بیماریاں جان کر آپ کے منہ سے نکلے گا کہ صحت بہت بڑی نعمت ہے

  

لندن(نیوزڈیسک) صحت ایک نعمت ہے لیکن ہم اسے عام سی چیز سمجھتے ہیں لیکن ذیل میں بتائے گئے لوگوں کی عجیب و غریب بیماریوں کے بارے میں جان کر آپ پریشان ہوجائیں گے اور اپنے صحت مند ہونے پر شکر گزار ہوں گے۔

کھینچنے والی جلد

امریکی ریاست الی نوئے کے جیمی کیٹون کی جلد 23سال قبل عجیب و غریب تبدیلی سے گزری اور اسے علم ہوا کہ اس کی جلد میں چپکاہٹ پیدا ہوچکی ہے ۔اس کے جسم کے ساتھ کوئی بھی چیز لگائی جاتی تو وہ اس سے چپک جاتی۔

درد کا احساس ختم

یہ سات سالہ بچی دیکھنے میں کسی بھی دوسری بچی کی طرح معلوم ہوتی ہے لیکن اس کے کروموسومز میں تبدیلی کے بعد اب اسے جسم میں کہیں بھی درد کا احساس نہیں ہوتا۔برطانیہ میں رہنے والی اولیویا فارنسورتھ کچھ عرصہ قبل وہ ایک حادثے کا شکار ہوئی جس میں گاڑی اسے گھسیٹتی ہوئی لے گئی لیکن اسے بالکل بھی درد نہیں ہوئی۔اس بچی میں ایک اور خاص بات یہ ہے کہ وہ بہت کم سو کر زیادہ دیر تک جاگ سکتی ہے۔

عجیب و غریب آنکھیں

آنکھوں میں سے آنسو نکلتے رہیں تو ہماری آنکھوں کو بھی سکون رہتا ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو تو بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔لارا پونز کے لئے بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے،اس کی آنکھیں اس قدر گاڑھا مادہ بناتی ہیں کہ وہ آنسوکے ذریعے نکل ہی نہیں پاتا اور ڈاکٹروں کو اسے آپریشن کے ذریعے نکالنا پڑتا ہے۔

تین دن تک بند آنکھیں

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی نیٹالی ایڈلر کو ایک عجیب بیماری یہ ہے کہ کچھ ہفتوں میں ایک بار ایسا ضرور ہوتا ہے کہ اس کی آنکھیں ایک دم بوجھل ہوکر بند ہوجاتی ہیں اورتین دن تک وہ بہت مشکل سے اردگرد کی چیزیں دیکھ پاتی ہے۔

عمر نہ بڑھنا

ہم سب کی خواہش ہے کہ عمر نہ بڑے لیکن ایک خاتون بروک گرین برگ اس بیماری کا شکار رہی۔اس تصویرمیں آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ یہ کوئی بچہ ہے لیکن حقیقت میں یہ 20سالہ بروک تھی جس کا انتقال ایسی ہی حالت میں ہوا۔اس ’سیڈرومX‘کی بیماری کہلاتی ہے جس میں انسان کی نشوونما نہیں ہوپاتی اور وہ بچہ ہی رہتا ہے۔

اچھی یاداشت

اچھی یاداشت تو ہم سب کی خواہش ہوتی ہے لیکن کچھ لوگ اس قدرتیز یاداشت کے ہوتے ہیں کہ انہیں ہر چیز ازبر یاد ہوتی ہے۔ایسا ہی کچھ ویسکونسن کے رہائشی بریڈ ویلیمز کے ساتھ ہے۔دنیا بھر میں اس طرح کی بیماری کے25لوگ پائے جاتے ہیں۔

اوپر سے نیچے کی جانب

اگر کوئی الٹا اخبار پڑھ رہا ہوتو ہماس کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن سربیا سے تعلق رکھنے والی بوجانا ڈینیلویچ کے لئے یہ مجبوری ہے کہ اسے چیزیں الٹی کرکے پڑھنی پڑتی ہیں۔ڈاکٹر اسے نظروں اور دماغ پر بننے والی تصویر میں خرابی قرار دیتے ہیں۔اب تک یہ خاتون کئی رسالے ،میگزین اور اخبار الٹی پڑھ چکی ہے۔

بغیر رکے چھینکنا

ایک یا دو چھینکیں آجائیں تو ہمیں کافی کوفت ہوتی ہے لیکن کیٹالین تھورنلی کا12سال کی عمر سے مسلسل چھینکیں آرہی ہیں۔کبھی کبھار اس کی چھینکیں کم ہوتی ہیں لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ مسلسل20منٹ تک مسلسل چھینکتی رہتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت