اعلیٰ افسروں کی موجیں، یوٹیلٹی الاﺅنس 20 ہزار روپے ماہانہ بڑھادیا جائے گا

اعلیٰ افسروں کی موجیں، یوٹیلٹی الاﺅنس 20 ہزار روپے ماہانہ بڑھادیا جائے گا
اعلیٰ افسروں کی موجیں، یوٹیلٹی الاﺅنس 20 ہزار روپے ماہانہ بڑھادیا جائے گا

  

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کے اعلیٰ افسران کی موجیں لگ گئیں۔ صوبے کے تمام سیکرٹریز کو تنخواہوں کے علاوہ بجلی، گیس اور ٹیلی فون کے بل کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو سمری ارسال کی ہے کہ پنجاب کے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو تنخواہ کے علاوہ ماہانہ 50 ہزار روپے یوٹیلیٹی الاونس کی مد میں ادا کیے جائیں جس میں ان کے گھروں کے ذاتی ٹیلی فون،گیس اوربجلی کے بل شامل ہیں۔

پاکستانیوں کیلئے شاندار آفر متعارف، اگر آپ بھی سستا ترین فضائی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎

اس سے قبل پنجاب کے سیکرٹریوں کو یہ الاونس ماہانہ 30 ہزار روپے ادا کیا جاتا ہے۔ یہ تمام مراعات سیکرٹریز کو گاڑی، گھر ، باورچی اوردیگرملازمین کے علاوہ ہوں گی۔ پنجاب حکومت یہ سہولت صرف سیکرٹری سطح کے افسران، ممبر بورڈ آف ریونیو اور ممبر پی اینڈ ڈی کو دیتی ہے۔ جبکہ سول سیکرٹریٹ کے دیگر کسی بھی افسر یا ماتحت ملازمین کو اس قسم کا کوئی الاو¿نس نہیں دیا جاتا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کے حکم پر یہ سمری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے جس کے بعد سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال ہوگی۔

مزید : لاہور